51

نئے پیمرا قانون کی پاکستان جرنلسٹ فورم کی سخت مذمت

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) حکومت پاکستان کی جانب سے نئے پیمرا قانون کی پاکستان جرنلسٹ فورم نے سخت مذمت کی ہے ، اب جب حکومت کی معیاد کے خاتمہ کے چند روز ہی باقی ہیں اس نئے کالے قانون کا اجرء ناقابل فہم ہے کل جب یہ ہی قانون ان کے اپنے ہر نافذ ہوگا تو یہ پھر شور مچائیں گے۔

پی جے ایف کا اجلاس صدر معروف حسین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں چئیرمین فورم امیر محمد خان ،اکرم اسد، ، عنایت اللہ، محمد عدیل، شاہد نعیم و دیگر اراکین نے شرکت کی شرکا ء نے پی ایف یو جے کے صدر افضال بٹ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے اس کالے قانون کو فی الفور واپسی کا مطالبہ کیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت ان ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو قابو نہیں کرسکتی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں