68

کوئٹہ میں وکیل قتل کیس ؛ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر کو طلب کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پیر کی صبح ساڑھے 10بجے سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں کوئٹہ میں وکیل قتل کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ ریلیف لینے کیلئے درخواست گزار کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہوتا ہے ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کہیں کہ وہ خود عدالت میں پیش ہوں،جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی آج پیش ہوسکتے ہیں، وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ آ جائیں گے، جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو آج آنے کا کہہ دیتے ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بہتر ہوگا پہلے حکومتی وکیل کا اس کیس میں جواب آجائے پھر چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں