36

ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 ، پاکستان اور بھارت کی اے ٹیمز کے درمیان میچ کتنے بجے شروع ہو گا ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر


کولمبو (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کی اے ٹیمز آج دوپہر ایک بجے کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ہی ٹیمز ابھی تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں متحدہ عرب امارات اور نیپال کو شکست دی تھی ، گروپ بی کی دو نوں ہی ٹیمیں ابتدائی میچز جیتنے پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کر چکی تھیں ،روایتی حریفوں کے درمیان میچ دوپہر ایک بجے کولمبو میں شروع ہوگا۔دوسری جانب گروپ اے میں صورتحال کچھ پیچیدہ ہے ، افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش دو میچز جیتنے کے باوجود 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ،جبکہ سری لنکا دو پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں