199

جمعرات اور جمعہ کے دن پورے ملک میں موسم کیسا رہے گا بارش کہاں ہوگئ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

جمعرات کے روز سندھ، بالائی پنجاب، جنوب/ مشرقی بلوچستان،بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ اوربلوچستان کی ساحلی پٹی میں موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
جمعه کے روز سندھ، پنجاب، جنوب /مشرقی بلوچستان،بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ اوربلوچستان کی ساحلی پٹی میں موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم سندھ ، بالائی خیبرپختونخوا، لاہور، چکوال اور کشمیرمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں