196

پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں، کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد پاکستان میں ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم پھوڑنے کی تیاریاں کرلی گئیں، یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پٹرول پانچ روپے 25 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت ساڑھے تین روپے تک بڑھ سکتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا انحصار پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس پر ہوگا۔اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی پانچ روپے 62 پیسے جب کہ ڈیزل پر پانچ روپے 14 پیسے ہے جس میں اضافے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں