بالائی علاقوں میں اگلے چند روز کے دوران مون سون کی بارشوں میں کمی کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطا بق 27 ستمبر (پیر) کی رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ صوبہ سندھ میں داخل ہونگی جو 02 اکتوبر (ہفتہ) تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی۔28 ستمبر(منگل )سے02 اکتوبر(ہفتہ) کے دوران : میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو اللہ یار،ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، دادو،قلات، خضدار اور لسبیلہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ۔کراچی، ٹھٹہ، بدین، دادو اور حیدر آباد میں موسلادھار بارش کا بھی امکان۔28 ستمبر(منگل )سے30 ستمبر(جمعرات )کے دوران : سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کوہلو، سبی، نصیر آباد، بارکھان، ژوب، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور بہاولپور میں بھی کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔27/28 ستمبر ، 30 ستمبر اور 01 اکتوبر: کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں کچھ اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مکمنہ اثرات :
آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ ۔
تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ جبکہ قلات، خضدار اور لسبیلہ کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔
231