155

شمالی کوریا سے فرار ہو کر جاپان جانے والے شہریوں نے کم جونگ ان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا، ایسے انکشافات کہ انسان کانپ اٹھے

سیئول شمالی کوریا سے فرار ہو کر جاپان جانے والے شہریوں نے شمالی کورین حکمران کم جونگ ان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ان لوگوں کا کہنا ہے کہ شمالی کورین حکومت نے انہیں سہانے خواب دکھا کر اپنے جال میں پھنسایا تھا۔43سال قبل انہیں ’زمین پر جنت‘ ملنے کے خواب دکھا کر شمالی کوریا کی حمایت کرنے اور شمالی کوریا ہی میں رہنے پر ورغلایا گیا اور پھر جبری مشقت پر لگا دیا گیا۔ انہیں ’ری سیٹلمنٹ‘ کی جس سکیم کا جھانسہ دیا گیا تھا وہ 1984ءتک جاری رہی مگر انہیں اس سکیم کے تحت دھوکے کے سوا کچھ نہیں ملا۔
ان شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ 43سال تک اس جھوٹے خواب کے پیچھے بھاگنے کے جرم کی سزا کاٹتے رہے اور بالآخر بھاگ کر جاپان پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ جاپانی عدالت کے جج نے شمالی کورین حکمران کم جونگ ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہوں اور خود پر لگائے گئے انسانی حقوق کی پامالیوں کے الزامات کا جواب دیں۔اس مقدمے میں درجنوں شمالی کورین شہریوں نے فی کس ساڑھے 6لاکھ پاﺅنڈ ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں