158

تبدیلی آ گئی ،حکومت نے پٹرول اتنا مہنگا کر دیا کہ جان کر شہریوں کی چیخیں نکل جائیں گی

اسلام آباد حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے ، لائٹ ڈیزل ایک روپے 27 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔شہباز گل کا کہناتھا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 40 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ ا ن کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی خواہش کے برعکس عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں