182

افغان دانشوروں کے وفد سے کیا بات طے ہوئی؟؟ شا ہ محمود قریشی نے اہم بیان جاری کردیا

اسلام آباد وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ افغانستان کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان دانشوروں کے وفدسے ملاقات ہوئی ہے، افغانستان سے طے ہوا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاکاعمل 50فیصدمکمل ہوچکاہے، ہم امن واستحکام کےساتھ کھڑے ہیں، دنیاافغان امن کیلئے ہماری کوششوں کی تعریف کررہی ہے، افغانستان کاامن پاکستان سمیت خطے کیلئے اہم ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان قیادت کی ذمہ داری ہے صورتحال کی نزاکت کوسامنے رکھے اور افغان قیادت کوچاہیے مل بیٹھ کرمسئلے کاسیاسی حل نکالے،افغانستان میں جنگ سے پہلے ہی بہت نقصان ہوچکاہے مزید خانہ جنگی سے زیادہ نقصان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں