اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اورتحریک انصاف اب کافی دور ہوگئے ہیں، اب وہ جہاز والی بات نہیں رہی، حکومت اور جہانگیر ترین میں کافی فاصلہ ہے۔جیو نیوز کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ( ای سی ایل ) میں ڈالنے کے حوالے سے کوئی درخواست ابھی نہیں آئی ہے۔اللہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کو صحت دے۔پیپلزپارٹی نے سب کو سینیٹ الیکشن اور ضمنی الیکشن کے لیے استعمال کیا۔اپوزیشن ٹیں ٹیں فش ہوگئی ہے۔ پیپلزپارٹی کی سیاست بدل رہی ہے۔شوکت ترین وزیراعظم کے قریب ہیں مگر ان کو وزارت دینے کے حوالے سے مجھے علم نہیں۔ہم ایف آئی اے میں آئندہ چند روز میں بڑی تبدیلیاں لانے جارہے ہیں۔عبدالحفیظ شیخ ایک قابل شخص ہے۔انکو کیوں نکالا گیا وزیراعظم بتاسکتے ہیں یا شبلی فراز۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لیا ہے ان کے ووٹ پورے ہیں۔پاکستان میں لوگ بہت سیانے ہیں۔جس دن مجھے سات سال قید کی سزا ہوئی اس دن میں نے تمام اراکین اسمبلی کو خط لکھے مگر میرے پیچھے کوئی بھی نہیں تھا۔علی امین پور کے کمسن بیٹے کے گاڑی چلانے کی ویڈیو پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے شیخ رشیدنے کہا کہ میں علی امین گنڈا پور کی ویڈیو پر کچھ نہیں کہنا چاہتا یہ واقعہ میری حدود میں نہیں ہوا۔جن کی باتیں ہیں آپ ان سے پوچھاکریں۔
213