421

نوازشریف کیخلاف شکایت پر برطانوی پولیس نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) پولیس نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف شکائت کوناقابلِ کاروائی قرار دے دیا۔

میٹ پولیس نے بتایا کہ  ایون فیلڈ یا ہائیڈ پارک میں چھ سے زیادہ افرد کے جمع ہونے کی شکائت پر کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے،اگر شکائت میں کوئی قابلِ گرفت عمل پایا جاتا تو ضرور کارروائی کی جاتی۔

یادرہے کہ ہفتے کے روز ٹویٹر صارف نے ایونفیلڈ اور ہائیڈ پارک میں میاں محمد نواز شریف کے ساتھ چھ سے زائد افراد جمع ہونے کی شکائت کی تھی۔پولیس نے صارف سے ثبوت بھی طلب کئے لیکن کوئی قابلِ اعتراض سرگرمی نہیں پائی گئی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سخت ایس او پیز اپنائے جارہے ہیں اور 6 سے زائد لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے جبکہ سماجی دوری بھی یقینی بنانے کے احکامات ہیں، ایسے میں نوازشریف کی ایک ویڈیو پر لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو شکایت کی تھی   کہ یہ لوگ سماجی فاصلہ نہیں رکھ رہے ۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے بتایا کہ اس وقت برطانیہ میں 6سے زائد لوگوں کو اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ، یہ لوگ قانون توڑ رہے ہیں۔

ایک صارف نے میٹروپولیٹن پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ 6لوگوں کا قانون توڑ رہے ہیں، اس کو دیکھیں، ان کے گروپ لیڈر کا سرنیم شریف ہے اور پتہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ، پارک لین ہے ۔ شکریہ

اس کے جواب میں میٹروپولیٹن پولیس نے لکھاکہ ’ کیا آپ ہمیں اس بارے ڈائریکٹ میسج کرسکتے ہیں، تاکے معاملے کو مزید دیکھاجاسکے“۔

اب پولیس نے بتایا کہ اس شکایت پر کارروائی نہیں کی جارہی ، معاملہ قابل گرفت نہیں۔ :

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں