بلاول بھٹو نے جنرل قمر باجوہ اور جنرل فیض سے بڑا مطالبہ کردیا ،کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا معاملہ 423

بلاول بھٹو نے جنرل قمر باجوہ اور جنرل فیض سے بڑا مطالبہ کردیا ،کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا معاملہ

کراچی (ڈیلی اردو آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کے خلاف جس طرح مقدمہ بنا یا گیا ،وہ انتہائی شرمنا ک تھا ،میں شرمندہ ہوں اور کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ آج مزار قائد پر نعرے لگانا اتنا بڑا مسئلہ بن گیا ،ماضی میں عمران خان جب مزار قائد جاتے تھے تو ان کے کارکنان نعرے بازی کرتے تھے ،کالعدم تنظیمیں مزار قائد پر آ کر نعرے بازی کرتی تھیں ،ان پر کسی نے مقدمہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران چھٹی پر جا رہے ہیں اور استعفے د ے رہے ہیں ،ان کی عزت کا مسئلہ بن گیا ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر پولیس افسر کی زبان پر یہ سوال تھا کہ صبح کے چار بجے کون دو لوگ آئی جی سندھ کے گھر گئے اور پھر وہ آئی جی سندھ کو کہاں لے کر گئے ؟،کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پروزیراعلیٰ سندھ بھی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے ادارے کی تحقیقات کرائیں ،ادارے جس طرح صوبے میں کام کر رہے ہیں اس سے ادارے کی عزت پر فرق پڑتا ہے ،ایسا نہیں چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ سے صبح کے چار بجے میٹنگ کی کیا ضرورت تھی،آج میرے صوبے میں دھماکہ ہوا ،اگر میٹنگ کرنا تھی تو اس معاملے پر کی جاتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں