76

1500 فٹ بلندی پر چیئرلفٹ کی 3 میں سے 2 رسیاں ٹوٹ چکیں، تیسری کو ہوا کے شدید پریشر کا سامنا، ہیلی کاپٹرز کا ریسکیو پلان سامنے آ گیا

بٹگرام (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) بٹگرام میں 1500 فٹ بلندی پر پھنسی چیئرلفٹ کی 3 میں سے 2 رسیاں ٹوٹ چکیں، ہیلی کاپٹرز کا ریسکیو پلان سامنے آ گیا۔
مطابق جائے وقوعہ کی جانب 2 ہیلی کاپٹرز روانہ کئے گئے ہیں، ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن انتہائی محتاط انداز میں کیا جائے گا، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سلنگ آپریشن کیلئے ریکی کرے گا، دوسرے ہیلی کاپٹر سے بچوں اور اساتذہ کو چیئرلفٹ سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کوجائے وقوعہ تک پہنچنے کیلئے 45 منٹ کا وقت درکار ہے۔ چیئرلفٹ کی آخری رسی کو ہوا کے شدید پریشر کا سامنا ہے جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے۔چیئرلفٹ میں 7 بچے موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں