اسلام آباد پی ٹی آئی حکومت کے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا گیارہ سال بعد وزارت خزانہ میں آیا ہوں ، مجھے نہیں یہاں کیا ہو رہا تھا ، بجٹ پر وزارت خزانہ سے دو گھنٹے بریفنگ لی ہے ۔وزارت خزانہ میں اپنے پہلے دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ آج وزارت خزانہ میں میرا پہلا دن ہے ، آئندہ بجٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ، معیشت کی بہتری کے لئے بہت سے منصوبے ہیں ، جلد اپنی ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔
