124

104 سالہ خاتون نے اسکائے ڈائیونگ کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
104 سالہ خاتون نے جہاز سے چھلانگ لگا کر اسکائے ڈائیونگ میں عمر رسیدہ خاتون ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

آج کل نوجوانوں میں اسکائے ڈائیونگ کا شوق بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور اس کی ایک وجہ مشہور شخصیات کی جانب سے اپنی اسکائے ڈائیونگ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ہے لیکن حال ہی میں ایک 104 سالہ بزرگ خاتون نے جہاز سے چھلانگ لگانے کا کارنامہ انجام دیا-

خاتون نے یہ عالمی ریکارڈ اتوار کے روز بنایا ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز گزشتہ سال سوڈان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 103 سال کی عمر میں بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں