56

یوکرین تنازع کی ویڈیوز نہ ہٹانے پر روس نے گوگل پر 32 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
روس نے یوکرین کے حوالے سے مبینہ جعلی تفصیلات ڈیلیٹ کرنے میں ناکامی پر گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

روس کی ایک عدالت کی جانب سے گوگل کے خلاف 32 ہزار ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

عدالت کے مطابق گوگل یوکرین تنازع کے حوالے سے غلط معلومات پر مبنی ویڈیوز اپنی ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب سے ہٹانے میں ناکام رہا۔

عدالت کے مطابق گوگل کی جانب سے ان ویڈیوز کو بھی ویڈیو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ نہیں کیا گیا جن میں ایسی جگہوں پر داخلے کے طریقے بتائے گئے تھے، جہاں عام افراد کو داخلے کی اجازت نہیں۔

البتہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کونسے مقامات ہیں۔

گوگل کی جانب سے عدالتی فیصلے پر تبصرے سے گریز کیا گیا مگر بظاہر روس کے لیے امریکی کمپنی سے جرمانہ حاصل کرنا ممکن نہیں۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے 2022 میں یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد روس میں اپنا کاروبار مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب روس کی جانب سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

روس اس سےقبل اگست کے شروع میں ایپل اور وکی پیڈیا فاؤنڈیشن پر بھی اسی طرح کے الزامات کے تحت جرمانہ عائد کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں