181

یوم پاکستان کی پریڈ کے اگلے ہی روز پاکستان نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ، بڑی خبر

راولپنڈی آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے قوم کو خوشخبری سنا دی ہے ، پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ میزائل 900 کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ مزائل زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔آئی ایس پی آ رکا کہناتھا کہ تجربے کا مقصد میزائل کے مختلف ڈیزائن اور پیرا میٹرز کو جانچنا تھا ، شاہین ون اے میں جدید نیوی گیشن سسٹم لگایا گیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا ۔میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی۔میزائل وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں