89

یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستیں مسترد

لاہور(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستیں مستردکردیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی ،سرکاری وکیل نے کہاکہ مقدمے میں نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں، نئی دفعات کے تحت ملزموں سے تفتیش کرنی ہے،عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں