110

ہزارہ ایکسپریس حادثہ: 6 ریلوے افسران و ملازمین کو معطل کردیا گیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ پر ریلوےحکام نے 6 افسران اور ملازمین کو معطل کردیا۔ معطل ہونے والوں میں گریڈ 18 کے 2 اور گریڈ 17 کا ایک افسر شامل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے معطل افسران میں ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینئر سکھر حافظ بدرالعارفین او ورکس منیجر ورکشاپ کراچی عاطف اشفاق شامل ہیں۔

اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نواب شاہ مشرف مجید، گریڈ 14کے پاور کنٹرولر بشیر احمد اور گریڈ 12 کے وے انسپکٹر محمد عارف کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں