112

ہاشم ڈوگر اور صمصام بخاری کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ دیدیا گیا

لاہور(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)استحکام پاکستان پارٹی (اے پی پی )کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں نئے ممبران کا تقرر کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کو پارٹی کی سی ای سی کا ممبر بنا دیاگیا،سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری بھی استحکام پاکستان پارٹی کی سی ای سی کے ممبر نامزد ہو گئے،جہانگیرترین کی منطوری کے بعد تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ہاشم ڈوگر کو استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا سیکرٹری اطلاعات بھی بنا دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں