57

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

لاہور(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں صحت ، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق گورنر پنجاب نے کہاکہ پاکستان پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، کینیڈین حکومت کے تعاون کے شکرگزارہیں ،کینیڈین ہائی کمشنر نے انسداد پولیو کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہاکہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی کینیڈا کی ترقی میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں،کینیڈین سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سازگار ماحول موجود ہے، پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں