نیویارک عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی نئی قسم ’مو‘ کی مانیٹرنگ شروع کردیا۔مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کو مانیٹر کیا جا رہا ہے جس کی سب سے پہلے شناخت جنوری میں لاطینی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ہوئی تھی۔اے ایف پی کے مطابق ’مو‘ نامی نئے کورونا ویرینٹ کا سائنسی نام ’بی1اعشاریہ 621‘ ہے جس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق مو ویریئنٹ میں ہونے والی جنیاتی تبدیلیوں کے خلاف ویکسین کے مؤثر نہ ہونے کا خطرہ پایا جاتا ہے۔
174