اسلام آباد انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیوں کے حوالے سے خبردار کردیا۔این سی او سی کے مطابق 30 ستمبر کے بعد غیر ویکسین شدہ افراد پر دو دن بعد پابندیاں لاگو ہوجائیں گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے سٹاف، اندرون وبیرون ملک سفر کیلئے ویکسینیشن لازمی دی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹ تک رسائی کیلئے ویکسینیشن لازمی ہوگی۔ شاپنگ مالز، شادی ہالز میں داخلے اور دیگر روز مرہ ضروریات تک رسائی کیلئے 30ستمبر تک ویکسین لازمی لگوائیں۔خیال رہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے یکم اکتوبر سے کئی سہولتوں سے محروم ہوجائیں گے۔
153