168

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لئے وارننگ جاری

اسلام آباد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے انسداد کورونا کے لئے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو وارننگ جاری کردی گئی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں این سی او سی کا کہنا تھا کہ انتباہ ! پہلی اکتوبرسے ایسے تمام افراد پہ، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہو گی ، روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروایں اور زندگی رواں رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں