118

کشمیری لیکچرار کو آرٹیکل 370 کے حق میں گواہی دینے پر نوکری سے نکال دیا گیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) مودی کے بھارت میں کشمیری لیکچرار کو آرٹیکل 370 کے حق میں گواہی دینے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی ناجائز تنسیخ کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے دوران کشمیری لیکچرار ظہور احمد بھٹ نے آرٹیکل 370 کیخلاف گواہی دیدی۔
جبری طور پر کشمیر پر قابض مودی حکومت کو اپنے حق کیلئے کشمیری استاد کی جانب سے محض گواہی دینے پر اتنا تاؤ آیا کہ انصاف کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ظہور بھٹ کو نوکری سے نکلوا دیا۔
بھارتی چیف جسٹس مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے پر سخت برہم ہو گئے، جواب طلب کر لیا۔ جسٹس گوائی نے ریمارکس دیئے کہ ایسی آزادی کا کیا کرنا، نوکری سے نکالنا انتقامی کارروائی ہے۔ ظہور نے بیان دیا کہ 19 اگست 2019 کے بعد طلبہ سوال کرتے ہیں کیا ہم جمہوریت ہیں۔ آرٹیکل 370 کی تنسیخ بھارتی وفاقیت و آئینی بالادستی کے خلاف تھی۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مودی سرکار کی شدید مذمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں