110

‘کسی سے نہیں ڈرتا، قومی پرچم لہراؤں گا’، بھارتی اہلکاروں کے پاکستانی جھنڈا لینے پر چاچا کرکٹ کا ردعمل


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پاکستانی فین چاچا بشیر امریکا سے بھارت پہنچے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت پہنچی، قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 20 سے زائد سکیورٹی کی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود تھیں۔

تاہم پاکستانی فین چاچا بشیر نے قومی کرکٹ ٹیم کےبھارت پہنچنے پر راجیو گاندھی ائیرپورٹ پر پاکستان کا جھنڈا تھامے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، جس پر سکیورٹی حکام نے چاچا بشیر سے پاکستانی جھنڈا لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چاچا بشیر کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر پاکستان ٹیم کے استقبال کیلئے پاکستانی جھنڈا لیکر گیا تھا، سکیورٹی والوں نے جھنڈا لے لیا۔

چاچا بشیر کا کہنا تھا کہ میرے کپڑے پاکستانی رنگ کے ہیں۔

پاکستانی فین چاچا بشیر کا ردعمل:

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھارتیوں نے پاکستان ٹیم کے حیدرآباد پہنچنے پرشانداراستقبال کیا۔

چاچا بشیر نے کہا میں اپنے ملک کے لیے جھنڈا لہراؤں گا، کسی سے ڈر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا شدت سے انتظار ہے۔

دوران انٹرویو چاچا کرکٹ نے بتایا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے لیکن وہ گزشتہ 45 برس سے امریکا میں شکاگو میں مقیم ہیں۔

چاچا کرکٹ نے اپنے نعروں سے متعلق کہا کہ جب میں کہہ رہا تھا کہ جیتے گا بھئی جیتے گا تو آگے سے سب انڈیا کہہ رہا تھے، میں نے کہا بھئی پاکستان بھی کہو، پاکستان کے نعرے لگاؤ، وہ کافی محبت والے لوگ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں