کراچی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت کا ایک اور سنگین واقعہ پیش آیا جس پر شہریوں نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برقع پوش لڑکی کام کے سلسلے میں گلی سے گزر رہی تھی کہ ایک موٹر سائیکل والا اس کا پیچھا کرنے لگا، جونہی لڑکی سنسان جگہ پر پہنچی تو سفید ٹوپی پہنے لڑکے نے اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا۔
کراچی میں ایک ماہ کے دوران راہ چلتی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتوں کا یہ تیسرا واقعہ ہے تاہم پولیس اس حوالے سے کوئی قابل ذکر کارروائی نہیں کر پائی، اس سے قبل 18 جولائی کو ایسا واقعہ اورنگی ٹاؤن جبکہ پہلا واقعہ 3 جولائی کو گلستان جوہر میں پیش آیا تھا۔ متاثرہ لڑکیوں کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔
سمن آباد کے علاقے بلاک سترہ میں مدینہ مسجد کے قریب گلی سے جاتی خاتون کو ھراساں کیا گیا۔سر پر ٹوپی اور حرکتیں بے غیرت کی ابلیس سے بدتر۔ pic.twitter.com/jACrgflxA0
— صحرانورد (@Aadiiroy2) August 1, 2023