74

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، رات گئے تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آج رات تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مغرب میں سمندر پرموجود ہے جس کے باعث بیشتر علاقوں میں ہلکی سے معتدل اور چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ سندھ کے دیگر مقامات پر 26 جولائی کی رات تک بارش کا امکان ہے جب کہ اگست کے پہلے ہفتے تک مزید کوئی مون سون سسٹم کے سندھ پر اثرانداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔

شہر میں ہلکی سے درمیان بارش کا امکان

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ کراچی کے شمالی علاقوں سےکچھ دور گرج چمک کے بادل بن رہے ہیں، شہر کے وسطی اور مغربی حصوں پر بھی مزید بادل بھی بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، چند علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا بھی امکان ہے جب کہ حیدرآباد، شہداد پور اور میرپورخاص کے علاقوں کے قریب بھی بارش برسانے والے بادل بن رہے ہیں۔

مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں