ممبئی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) بالی ووڈ باربی ڈول، کترینہ کیف کی تازہ ترین ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انہوں نے اپنی ناک کے سرجری کروائی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کی نئی ویڈیو نے ان کی بدلی ہوئی ناک سے متعلق افواہوں کو جنم دیا ہے۔حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جسے دیکھنے کے بعد کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اپنے ناک کی کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کترینہ کیف کا چہرہ پہلے سے بدلا ہوا نظر آ رہا ہے تاہم اداکارہ کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔