57

ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی ساتھی ان کے خلاف گواہ بن گئے،بڑا مطالبہ کر دیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
واشنگٹن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی ساتھی مائیک پینس ان کے خلاف گواہ بن گئے۔بڑا مطالبہ کرتے ہوئے ٹرمپ کو نااہل کرنے کی اپیل کر دی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، مائیک پینس نے حکام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ٹرمپ کے خلاف گواہی دیں گے۔ سابق نائب صدر مائیک پینس کا کہنا تھا کہ خود کو آئین سے ماورا سمجھنے والے شخص کو صدر بننے کا حق نہیں۔ انہوں نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نتائج کے روز سے اب تک ٹرمپ نے جو کہا جھوٹ کہا۔

مائیک پینس نے مطالبہ کیا کہ الیکشن نتائج الٹنے کی کوشش پر ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دے دینا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں