54

ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی انتخابات کیلئے ہونے والے مباحثے میں شرکت سے انکار


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
واشنگٹن امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے لیے ہونے والے مباحثے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں میں کون ہوں اور حریفوں میں سے کسی سے بھی میرا کوئی مقابلہ نہیں۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی الیکشن آئندہ برس ہوں گے جس کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کردیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں صدارتی مباحثہ بدھ کو ریاست ونسکونسن میں ہوگا جس میں امیدوار اپنا تعارف کرائیں گے اور اپنی کارکردگی بتائیں گے۔

تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ میں کون ہوں اور کتنا کامیاب صدر رہا ہوں۔ یہ بات ہر امریکی شہری بہت اچھی طرح جانتا ہے اس لیے رواں ہفتے ہونے والے صدارتی مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں