کراچی(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید 18روپے کی کمی آئندہ دنوں میں آئے گی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ آئندہ آنے والے دنوں میں ڈالر 300سے کم ہو جائے گا،بجلی اور ٹیکس چوروں کے خلاف پہلی بار کارروائی ہوتی نظر آرہی ہے،وزیراعطم کی تاجر برادری سے دورہ کراچی کے دوران دو ملاقاتیں ہوئیں،وزیراعظم نے ملاقات میں تاجروں کو ریلیف دینے کے عزم کااظہار کیا ہے۔