163

ڈالر مہنگاہونے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

کراچی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں حال ہی میں ڈالر کی قیمت میں بھار ی اضافہ دیکھنے میں آیاجس کا براہ راست اثر عوام پر مہنگائی کی صورت میں پڑا ، بجلی سمیت اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں بھی آسمانوں کو چھونے لگیں تاہم اب ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میںڈ الر تقریبا 1.36 پیسے مہنگا ہونے کے بعد آج 307 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ نگران حکومت میں انٹر بینک میں ڈالر اب تک ساڑھے 18 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے ، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں 324 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
نجی ٹی وی آج نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ آئی ایم ایف سٹینڈ بائی پروگرام کے بعد درآمدات اور برآمدات شروع ہونے سے ڈالر پر دباو بڑھا جب کہ جولائی میں کی گئیں بیرونی ادائیگیاں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے ترسیلات زر موصول ہونا شروع ہوں گی جس کی وجہ سے امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں