50

چیف سلیکٹر انضمام پی سی بی سے الگ ہونیکا سوچنے لگے، اختلافات کی وجہ سامنے آگئی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
لاہور: پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے پی سی سبی سے ایک بار پھر اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش ہیں اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری پر اختلافات پیدا ہوئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے شاہد انور کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ، اس سے قبل پی سی بی نے انضمام الحق کی تجویز پر محمد یوسف کو کوچ مقرر کرنے کی حامی بھری تھی۔

انضمام الحق کے اس سے قبل بھی کئی معاملات پر اختلافات پیدا ہو ئے تھے۔

چیف سلیکٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق انضمام الحق پی سی بی سے الگ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، محمد حفیظ ٹیکنیکل کمیٹی کی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر الگ ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق کو بھی اب دلچسپی نہیں رہی ، ان کا پی سی بی سے وابستہ رہنا مشکل ہے ، مصباح ان دنوں آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ٹی وی شو کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں