87

چیف الیکشن کمشنر صدر مملکت سے ملاقات کریں گے یا جوابی خط لکھیں گے؟

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ سے متعلق ملاقات کیلئے چیف الیکشن کمشنر صدر سے ملاقات کریں گے یا جوابی خط لکھیں گے، بڑا سوال کھڑا ہو گیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط ارسال کیا گیا جس میں انہیں ملاقات کی دعوت دی تھی۔ خط میں کہا گیا کہ صدر نے 9 اگست کو وزیراعظم کی سفارش پر اسمبلی کو تحلیل کیا، اب صدر آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی تحلیل کے 90 روز کے اندر انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔چیف الیکشن کمشنر اس مقصد کیلئے ملاقات کریں تا کہ انتخابات کی تاریخ کا تعین کیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ایک اجلاس طلب کیا جس میں صدر مملکت کے خط کا جائزہ لیا گیا، قانونی ٹیم نے اجلاس کو بتایا کہ الیکشن کمیشن ترمیمی ایکٹ کے تحت انتخابات کے شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، ممبران بھی شریک ہوئے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر صدر سے ملاقات کریں گے یا خط لکھیں گے، وقت ہی اس بات کا تعین کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں