اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او )کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا،پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کی تیل درآمد کا لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی، ریفائنریز کی اربوں روپے کی مقروض ہے ،ذرائع پی ایس او کا کہنا ہے کہ پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ740ارب روپے تک پہنچ گیا،لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے 154ارب روپے درکار ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے ریفائنریز کے 190ارب 54کروڑ روپے ادا کرنے ہیں،پی ایس او، پاک عرب ریفائنری لمٹیڈکی 18ارب روپے سے زائد کی مقروض ہے،پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کی تیل درآمد کا لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے پی ایس او نے وزارت خزانہ سے رجوع کیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس او کو فوری فنڈز فراہم کئے جائیں ورنہ لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ کر جائے گا، لیٹرآف کریڈٹ ڈیفالٹ کر گیا تو تیل کی درآمد میں تعطل آ سکتا ہے۔