206

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے پر پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ آج پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی سے استعفے دیں گے۔ذرائع کا کہناہےکہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا مؤقف ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد ہے اور اس میں شامل کوئی جماعت کسی کے ماتحت نہیں لہٰذا شوکاز نوٹس دےکر دانستہ اپوزیشن اتحادکو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم کو فعال رکھنا ہے تو پیپلزپارٹی اور اے این پی سے معافی مانگی جائے۔یاد رہےکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ مانگنے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کیے جس پر اے این پی نے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سی ای سی میٹنگ میں پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں