لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ منگلا ڈیم 86 فیصد، تربیلا 88 فیصد پانی سے بھر چکے ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہاکہ نارووال کے ندی نالوں میں اگلے 24 گھنٹے میں طغیانی کا امکان ہے۔ نالہ لئی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران طغیانی آ سکتی ہے۔ ندی نالوں کی صورت حال دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ستلج میں سلیمانکی، اسلام ہیڈ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔