لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پنجاب حکومت کی اپیل خارج کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی اور سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔