112

پرویز الٰہی کی نیب کیسز میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

لاہور(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی نیب کیسز میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر جسٹس امجد رفیق سماعت کریں گے،سابق وزیراعلیٰ کی درخواست میں آئی جی پنجاب، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قرار دے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز الٰہی کی کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں