لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) نجی ایئرلائن کے طیارے میں پرواز کے دوران فنی خرابی ہونے پر واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق طیارہ لاہور سے کراچی کیلئے محو پرواز تھا کہ اس کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی، طیارہ ایک گھنٹے کی پرواز کر چکا تھا کہ حکام نے واپس آنے کی ہدایت کر دی جس پر طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر واپس لینڈ کر گیا۔
ترجمان ایئرلائن کا کہنا ہے کہ طیارہ تبدیل کر کے پرواز کچھ دیر میں لاہور سے دوبارہ کراچی کے لئے روانہ کر دی جائے گی۔