47

پاک بھارت ٹاکرا: ڈینگی میں مبتلا شبمن گل بھی احمد آباد پہنچ گئے


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ڈینگی میں مبتلا بھارتی بیٹر شبمن گل پاک بھارت ٹاکرے سے قبل احمد آباد پہنچ گئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا بڑا ٹاکرا 14 اکتوبر ہفتے کے روز ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں، احمد آباد آمد پر شبمن گل نے ائیرپورٹ پر ماسک پہن رکھا تھا تاہم شبمن کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت پر اب بھی سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ شبمن گل بخار کی وجہ سے بھارتی ٹیم کے ساتھ افغانستان کے خلاف میچ کیلئے نئی دہلی نہیں گئے تھے جب کہ انہیں پیر کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں