231

پاکستان میں موسم کی صورتحال کیسی رہے گی آگلے دو دن میں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہا-

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب اور خطہ ٔپوٹھوہار میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: سندھ: حیدر آباد12،مٹھی 09،ٹنڈوجام 08، شہید بینظیر آباد 07 ، سکرنڈ 06، بدین 03اور ٹھٹھہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت44 ،لسبیلااورسبی میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں