96

پاکستان سے مصر جانیوالوں پر نئی پابندیاں لگ گئیں، شرط عائد


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی گئی، مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیے دیاگیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اپنی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے ہدایت جاری کردی ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مصر جانے والے مسافر پولیو ویکسینیشن کا بین الاقوامی سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں ، پولیو ویکسین، او پی وی یا آئی پی وی دونوں قابل قبول ہیں۔ واضح رہے کہ مصر نے پاکستان سمیت افغانستان، ملاوی، موزمبیق اور کانگو سے آنے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں