راولپنڈی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )اسرائیلی اخبار ’ ہارٹیز ‘ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے موبائل فون ہیک کرنے والی ٹیکنالوجی اسرائیلی کمپنی سے خریدی ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ اسرائیلی فرم ” سیلیبریٹ ایشیا پیسیفک ‘ کی جانب سے ٹیکنالوجی ٹولز پاکستان کو سنگا پور میں موجود آفس کے ذریعے بیچے گئے ، یہ ٹولز ایف آئی اے اور پولیس استعمال کرتے ہیں۔
ایف آئی اے اور پولیس 2012 سے اسرائیلی فرم کی مصنوعات استعمال کر رہی ہے ، سیلسبرٹ ایشیا پیسیفک نے 2019 تک پاکستانی کمپنیوں ، ایف آئی اے کومصنوعات بیچیں ، 2012 میں سندھ پولیس نے اسرائیلی فرم کی یو ایف ای ڈی ٹچ الٹی میٹ ڈیوائس حاصل کیں ۔
