162

وفاقی بجٹ 11 جون کو پیش کئے جانے کا امکان

اسلام آباد وفاقی بجٹ 11 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے جبکہ بجٹ میں معاشی ترقی کی شرح 4.8 فی صد ہوگی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ بجٹ دستاویز کے مطابق بجٹ کا کل حجم 8000 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا جس کے بعد معیشت کا حجم 52 ہزار 57 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ میں 3060 ارب روپے قرضوں اور سود پر خرچ ہوں گےجبکہ بجٹ خسارہ 2915 ارب روپے ہوسکتا ہے۔ سبسڈیز کی مد میں 530 ارب روپے رکھے جاسکتے ہیںاوردفاعی بجٹ 1400 ارب سے زائد رکھے جانے کا امکان ہے۔دستاویز کے مطابق آئندہ بجٹ میں ٹیکس آمدن 5820 ارب روپے ہوسکتی ہے جبکہ نان ٹیکس آمدن 1420 ارب روپے ہوسکتی ہے۔آئندہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 900 ارب روپے رکھا جائے گا اورصوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تک ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں