اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، اوورسیز ہاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہرصورت دلوائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر کور کمیٹی ارکان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لئے عالمی برادری کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے، افغانستان میں انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے عالمی برادری کو آگے بڑھنا ہوگا،اجلاس کے دوران اوورسیز کو ووٹنگ کا حق دینے اور آئی ووٹنگ پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اوورسیز ہاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہرصورت لوائیں گے،پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، پاکستان اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہا ہے،وزیر اعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی ارکان کو مہنگائی کے اسباب اور حقائق سے عوام کو آگاہ کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں جا کر عوام کو اصل صورتحال بتائے، مہنگائی پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں پر کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ہوں گے، سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی ایک بار پھر پنجاب کے دورے کریں، وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی سطح پر بارہ ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ورکر، لیڈر، اتحادی اور قوم مذہبی جوش و جذبے سے عید میلادالنبیﷺ منائے۔
187