49

ورلڈ کپ کا پاک بھارت میچ بہت ہی خاص بنانے کا پلان


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں ہونے والے پروگرام میں بھارتی سُپر اسٹارز شریک ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس خصوصی پروگرام میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت سمیت کئی فلمی ستارے شریک ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور گلوکار ارجیت سنگھ بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں