117

ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کی عدم موجودگی اور حسن علی کے شامل ہونے سے ٹیم پر کیا فرق پڑے گا ؟ حارث روف نے بتا دیا

لاہور(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے ورلڈ کپ کیلئے بھارت روانگی سے قبل اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کون آتا ہے اس کا ہمیں علم نہیں لیکن ہم خود کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں،ہم ایشین کنڈیشنز میں کھیلنے کے عادی ہیں، بیٹنگ پچز ہوں یا بولنگ کیلئے سازگار ہمیں خود کو ہر چیلنج کیلئے تیار رکھنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حارث رو¿ف نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کے نہ ہونے سے فرق تو پڑے گا مگر دیگر بولرز بھی اچھے اور پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم حسن علی کے ساتھ پہلے بھی میچز کھیل چکے ہیں، انھوں نے پاکستان کو کئی فتوحات دلائی ہیں، امید ہے اچھا پرفارم کریں گے۔حارث رو¿ف نے کہا کہ نئی گیند یا پرانی سے بولنگ کا فیصلہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے، مجھے جہاں موقع ملے 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، میرا کوئی انفرادی ہدف نہیں، پہلے ٹیم کا سوچنا ہے، میرے لیے ہر وکٹ اہم ہے، ویراٹ کوہلی کو آو¿ٹ کر پایا تو بہتر ہوگا، نہ بھی کر پایا تو پھر بھی ٹھیک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کنڈیشنز کے مطابق اپنا پلان سیٹ کریں گے، کھیل میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ہمارے بولرز نے ہمیشہ پرفارم کیا،ایسا نہیں ہے کہ بولرز بڑے میچز میں اچھا کھیل نہیں دکھاتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں