117

واٹس ایپ نے شاندار فیچر متعارف کروا دیا ، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
نیویارک واٹس ایپ نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے آڈیو کی طرح اب 60 سکینڈ تک ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر بھی متعارف کروا دیاہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اگرکوئی چیٹ کرتے ہوئے اچانک 60 سیکنڈ کی ویڈیو بھیجتا ہے تو وہ ظاہر ہوجائے گی، خاموشی سے چلنے لگے گی اور جیسے ہی آپ ٹچ کریں گے اس کی آواز کھل جائے گی۔ اس عمل کو عین وائس ریکارڈنگ کی طرح آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔
واٹس ایپ نے اپنی آفیشل بلاگ پوسٹ پر اس کی تفصیلات اور نمائندہ تصویر شائع کی ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو کلپ پوسٹ کرنے کی جملہ تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔ وائس میسج آئکن دبا کر رکھئے اور اس سے قبل فون پر ایپ کو ویڈیو موڈ میں لے جائیں تو ویڈیو ریکارڈ ہونے لگے گی۔ یوں وائس کی طرح اسے بھی لاک کیا جاسکتا ہے تاکہ ہاتھوں کو استعمال نہ کرنا پڑے اور یوں ہینڈزفری ویڈیو میسج ریکارڈ کئے جاسکتے ہیں۔تاہم چند روز میں یہ فیچر پوری دنیا میں دستیاب ہوسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Warning: Undefined array key "HTTP_CLIENT_IP" in /home/dailyur1/domains/dailyurdunewsnetwork.com/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Warning: Undefined array key "HTTP_X_FORWARDED_FOR" in /home/dailyur1/domains/dailyurdunewsnetwork.com/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Warning: Undefined array key "HTTP_X_FORWARDED" in /home/dailyur1/domains/dailyurdunewsnetwork.com/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Warning: Undefined array key "HTTP_FORWARDED_FOR" in /home/dailyur1/domains/dailyurdunewsnetwork.com/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Warning: Undefined array key "HTTP_FORWARDED" in /home/dailyur1/domains/dailyurdunewsnetwork.com/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304